the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 فلسطین میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں مزید  33  فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محروسین میں نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ تین ہفتوں سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک کم سے کم  700  فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم "کلب برائے اسیران" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں کریک ڈاؤن کےدوران اب تک  24  فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر مغربی کنارے اور دوسرے



شہروں میں  691  فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گذشتہ دو روز میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں  63  افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں سے جاری گرفتاری کی مہم میں الخلیل سے  236 ، نابلس سے  107, بیت لحم سے  91 ، جنین سے  65 ، رام اللہ اور البیرہ سے  62 ، طولکرم سے  28 ، قلقیلیہ سے 18  اور سلفیت، طوباس اور اریحا سے  21  فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.